مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی روزنامہ "ٹائمز آف اسرائیل" نے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے فلسطینی امور و مقبوضہ علاقے "اینڈریو ملر" کا غزہ جنگ کے خلاف احتجاجا استعفیٰ اسرائیلیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ملر کا اسرائیل میں بہت احترام کیا جاتا ہے اور وہ تل ابیب کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کی حمایت کرتے ہیں اور ملر کے استعفیٰ سے امریکیوں سے زیادہ اسرائیلیوں کو خبردار ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ایک بڑا خلا پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
باخبر ذرائع نے گزشتہ روز فلسطین اور مقبوضہ علاقوں کے لیے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ "اینڈریو ملر" کے مستعفی ہونے کی خبر دی۔
ان ذرائع کے مطابق ملر کچھ عرصے سے غزہ جنگ پر امریکی حکومت کے مؤقف کی وجہ سے مستعفی ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے اور یہ امریکہ کی جنگی پالیسی کے حوالے سے امریکی سفارت کاری کے اعلیٰ ترین اہلکار ہیں جو اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ